ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چترادرگہ میں کے ایس آر ٹی سی بس کو لگی آگ۔ تین بچوں سمیت پانچ مسافر زندہ جل کر ہوگئے ہلاک

چترادرگہ میں کے ایس آر ٹی سی بس کو لگی آگ۔ تین بچوں سمیت پانچ مسافر زندہ جل کر ہوگئے ہلاک

Wed, 12 Aug 2020 13:16:41    S.O. News Service

چترادرگہ،12؍اگست (ایس او نیوز) ہیریور تعلقہ کے اڈیوالادیہات کے پاس نیشنل ہائی وے48 پر دوڑتی ہوئی کے ایس آر ٹی سی بس کو اچانک آگ لگی جس کے نتیجے میں 5  مسافرزندہ جل کر خاک ہوگئے جن میں 3بچے بھی شامل تھے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق آتش زدگی کا یہ واقعہ منگل کے دن دیر رات کو پیش آیا جس کی وجہ سے سرکاری بس پوری طرح جل کر خاکستر ہوگئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بس وجیا پورا سے بنگلورو کی طرف آرہی تھی۔بس میں جب آگ لگی تھی تو اس میں 30مسافر سوار تھے۔مہلوکین کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔اس کے علاوہ کئی مسافر زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہیریور کے سرکاری اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔


Share: